Friday, May 3, 2024

اچکنیں سلوانے والے کہتے ہیں امریکا کے خلاف بیان کیوں دیا؟ وزیراعظم عمران خان

اچکنیں سلوانے والے کہتے ہیں امریکا کے خلاف بیان کیوں دیا؟ وزیراعظم عمران خان
April 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اچکنیں سلوانے والے کہتے ہیں امریکا کے خلاف بیان کیوں دیا؟

سکیورٹی ڈائیلاگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا لوگ ابھی ریاست مدینہ کا ماڈل نہیں سمجھ سکے۔ فوج سکیورٹی نہیں دے سکتی، عوام سکیورٹی دیتی ہے۔ غیر منصفانہ وسائل کی تقسیم سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ مجرم اگر قانون کے نیچے نہیں تو سکیورٹی نہیں ہو سکتی۔ اچکن سلوا کر بیٹھے لوگ امریکا سے ڈر رہے ہیں۔ یہ تو اپنی عزت نہیں کرتے، جیسا مراسلہ ہمیں ملا کیا کوئی ملک ایسے کسی کو کہہ سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا بھارت کو آزاد خارجہ پالیسی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ بھارت پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید رہا ہے۔ ایک برطانوی وزیر کا بیان تھا بھارت کو خارجہ پالیسی پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔