Sunday, September 8, 2024

موٹر وے پر رینجرز کی گاڑی الٹنے سے 2 اہلکار جاں بحق 10 زخمی

موٹر وے پر رینجرز کی گاڑی الٹنے سے 2 اہلکار جاں بحق 10 زخمی
November 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز) موٹروے پر رینجرز کی گاڑی الٹ گئی ہے جس میں 2اہلکار جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز اہلکار اسلام آباد سے تربیلا جارہے تھے کہ موٹروے ایم ون پر فتح جنگ کے قریب ڈبل کیبن گاڑی ٹائی راڈ کھلنے سے الٹ گئی۔ گاڑی میں 14اہلکار سوار تھے جن میں سے حوالدار اور لانس نائیک جاں بحق ہو گئےجبکہ حادثے میں 10اہلکار زخمی بھی ہوئے، موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم 2زخمی اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے۔