Friday, April 26, 2024

ابتدائی تفتیش سے واضح ہے عمران خان پر حملے کا ملزم صرف نوید ہے، رانا ثناء

ابتدائی تفتیش سے واضح ہے عمران خان پر حملے کا ملزم صرف نوید ہے، رانا ثناء
November 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے ابتدائی تفتیش سے واضح ہے عمران خان پر حملے کا ملزم صرف نوید ہے جس نے عمران خان کے متنازعہ بیانات کے باعث ان پر حملہ کیا۔

منگل کو اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں چند سو احتجاجیوں کی وجہ سے کروڑوں لوگ پریشان ہورہے ہیں۔ صوبائی حکومتیں راستے فوری کھلوائیں، ورنہ آئینی نتائج ہوں گے۔

رانا ثناء نے کہا کہ یہ بھی اندیشہ ہے کہ عوام کا ری ایکشن ہوگا اور پولیس فسادیوں کی حفاظت میں ناکام ہوجائے، وزیرداخلہ نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس سے راستوں کی بندش کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔