Thursday, April 25, 2024

ابوظہبی میں مقیم سعد نامی پاکستانی نے 10 ملین درہم کی لاٹری جیت لی

ابوظہبی میں مقیم سعد نامی پاکستانی نے 10 ملین درہم کی لاٹری جیت لی
October 6, 2022 ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) - امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں مقیم سعد نامی پاکستانی نے 10 ملین درہم کی لاٹری جیت لی۔

لاٹری جیتنے والا سعد ابوظبی میں ایک ایلومینیم فیکٹری میں 2 ہزار درہم پر کام کرتا ہے۔ اپنے دوست کے ساتھ وہ دبئی سے ابوظہبی واپس آرہا تھا جب اسے بتایا گیا اس نے لاٹری جیتی ہے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 60 کروڑ روپے بنتی ہے۔

سعد دوسرا پاکستانی ہے جس کا امارات میں یہ جیک پاٹ لگا ہے۔ اس رقم سے اس نے امارات میں کاروبار کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرلی ہے۔ سعد اپنی فیملی کا واحد کفیل ہے۔

سعد نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے رقم کا ایک مخصوص حصہ وقف کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

لاٹری انتظامیہ کے مطابق سعد کے بعد 190 افراد میں سے 12 دوسرے نمبر پر آئے ہیں جنہوں نے 1 لاکھ درہم جیتا ہے۔