Friday, March 29, 2024

ابوظہبی کے علاقے ہمدان اسٹریٹ کی عمارت میں دھماکہ، دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے

ابوظہبی کے علاقے ہمدان اسٹریٹ کی عمارت میں دھماکہ، دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے
February 9, 2022 ویب ڈیسک

ابوظہبی (92 نیوز) ابوظہبی کے علاقے ہمدان اسٹریٹ کی عمارت میں دھماکا ہوا جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔

سرکاری حکام نے دھماکے کی وجہ سلنڈر پھٹنا قرار دے دی۔ سول ڈیفنس اتھارٹی کے مطابق ہمدان اسٹریٹ میں دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا  گیا اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد عمارت سے دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے۔