ابوظہبی (92 نیوز) ابوظہبی میں ایئرپورٹ پر 3 آئل ٹینکرز پر ڈرون حملہ ہوا، 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
ڈرون حملے میں مارے جانے والوں میں ایک پاکستانی اور دو بھارتی شہری شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے کے بعد ائیرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈرون سے تعلق رکھنے والی چھوٹی اڑنے والی اشیاء ملیں ہیں، جو کہ دو علاقوں میں گرے تھے اور ہو سکتا ہے کہ دھماکے اور آگ کی وجہ بنی ہو۔ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
حوثی باغیوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
باغی اس سے قبل ابوظہبی اور دبئی کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ حوثیوں کا تازہ ترین بیان دو ہفتے بعد سامنے آیا ہے جب انہوں نے یمن کے ساحل پر متحدہ عرب امارات کے جھنڈے والے بحری جہاز ربیبی کو قبضے میں لیا تھا