Wednesday, May 1, 2024

ابھی تو یوکرین کے خلاف عسکری کارروائی شروع ہی نہیں کی، پیوٹن

ابھی تو یوکرین کے خلاف عسکری کارروائی شروع ہی نہیں کی، پیوٹن
July 9, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے ابھی تو یوکرین کے خلاف عسکری کارروائی شروع ہی نہیں کی۔

پیوٹن نے یوکرین کو نیا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا بہتر یہی ہو گا یوکرین ہماری شرائط مان لے۔ یوکرین نے شرائط کو تسلیم نہ کیا تو مزید ابتر حالات کے لئے تیار رہے۔ ماسکو نے یوکرین کے خلاف ابھی سنجیدہ کارروائی تو شروع ہی نہیں کی۔

قبل ازیں روسی فوج نے مشرقی یوکرین میں میں بڑی کامیابی سمیٹ لی۔ اہم قصبے لیسی چانسک پر قبضہ کرکے لوہانسک ریجن کا مکمل کنٹرول بھی حاصل کرلیا، جس کے بعد ڈونیسٹک کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق روسی فوج نے اگر ڈونیٹسک کا علاقہ بھی چھین لیا تو اس کا مشرقی یوکرین پر مکمل کنٹرول ہوجائے گا۔