Friday, April 19, 2024

ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا، شیخ رشید

ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا، شیخ رشید
October 1, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے، عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔

ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ عمران خان کے خلاف سائفر کا حکومتی بیانیہ خان کے حق میں گیا، سائفر جلایا نہیں ابھی چرایا ہے، جو وزارت خارجہ سے مل جائے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مریم اور ڈار کو کلین چٹ ڈیل کا حصہ ہے، نواز شریف ویٹنگ لسٹ میں ہیں۔