Thursday, March 28, 2024

عبدالباسط نے اڑی حملے پر بھارتی احتجاج مسترد کردیا

عبدالباسط نے اڑی حملے پر بھارتی احتجاج مسترد کردیا
September 27, 2016
نئی دہلی(92نیوز)بھارت میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے اڑی حملے پر بھارت کےاحتجاج کو ایک  بار پھر مسترد کر دیا ۔ ان کا  کہنا  ہے کہ  بھارت  مقبوضہ کشمیر  کی صورتحال سے دنیا کی  توجہ  ہٹانے کے لئے  الزامات  لگا رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  نئی  دہلی حکومت اڑی واقعہ کی  تحقیقات میں سنجیدہ ہے تو اسے راہ  فرار اختیار  نہیں کرنا چاہئے۔ تفصیلات کےمطابق  اقوام متحدہ میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی طرف سے لگائے جانے والے  جھوٹ کے انبارپر خفت اٹھانے کے بعد بھارتی  حکمران ناکامی کا ملبہ پاکستانی ہائی کمشنر پر ڈالنے لگے  ہیں ۔ بھارت نے  ایک ہفتے میں دوسری بار پاکستانی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ طلب کیا  ہے اور الزام لگایاہے کہ اڑی حملے میں  آزاد کشمیر سے آئے  ہوئے افراد ملوث ہیں۔   بھارتی میڈیا کے مطابق  وزرات خارجہ نے  اس حوالے سے  پاکستان کو  ثبوت بھی  فراہم  کئے ہیں تاہم پاکستانی ہائی کمشنز عبدالباسط نے بھارت کے اڑی واقعے سے متعلق احتجاج اور  الزامات کو  ایک  بار  پھر  مسترد کر دیا ہے  اور  کہا  کہ اس حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ عبدالباسط کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ہمسایوں سے پرا من تعلقات کا خواہاں ہے ۔