Thursday, April 18, 2024

اب تو بھتیجی بھی کہتی ہے چاچو حکومت چھوڑ دو، شیخ رشید

اب تو بھتیجی بھی کہتی ہے چاچو حکومت چھوڑ دو، شیخ رشید
May 20, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا طنز کرتے ہوئے کہنا ہے اب تو بھتیجی بھی کہتی ہے چاچو حکومت چھوڑ دو۔

شیخ رشید نے کہا چچا صرف ایک ووٹ کی اکثریت پر گارنٹی کی بھیک مانگ رہا ہے۔ مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک نہیں مل رہی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے نے بدنامے زمانہ سیاستدانوں کے کیسز کے خاتمےکا راستہ روک دیا۔

قبل ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا ایک ووٹ پر کھڑی وفاقی حکومت اداروں سے مدت پوری کرنے کی بھیک مانگ رہی ہے۔ جو کہتے تھے ووٹ کو عزت دو انہوں نے 25 کروڑ میں ووٹ بیچ دیا۔ ان کے پاس صرف ایک ووٹ کی اکثریت ہے، یہ نہیں چل سکتے۔ آصف زرداری نے انہیں وہاں مارا جہاں پانی بھی نہ ملے۔ ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، یہ الیکشن میں جتنی دیر کریں گے اتنی ہی اپنی قبر کھودیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزارتیں بانٹنے میں سب کا اپنا مفاد ہے، یہ سارے میڈیا کی حد تک ہی اکٹھے ہیں، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان سندھ میں انتخابی مہم اور ٹکٹوں کی تقسیم خود کریں گے۔