Sunday, May 19, 2024

اب مذاکرات کا ماحول نہیں، خواجہ سعد رفیق

اب مذاکرات کا ماحول نہیں، خواجہ سعد رفیق
May 28, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیرِریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ اب مذاکرات کا ماحول نہیں، ہم نے گالیاں کھا کر بھی مذاکرات کا ماحول پیدا کیا لیکن انہوں نے ختم کردیا۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئینی مدت سے ایک دن آگے نہیں جائے گی۔ جو کام بھارت اور ٹی ٹی پی نہیں کر سکے وہ پی ٹی آئی نے کردیا۔ ۔پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر جناح ہاؤس کے اندر اور قیادت باہر تھی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فوج تنصیبات کے باہر احتجاج کا خیال بھی نہیں آیا ہے، ہم بھی تو جیل گئے، مسلح افواج کو ایمبیرس نہیں کرسکتے، ایک لیڈر نے نوجوانوں کے ذہن میں زہر بھر دیا۔