Thursday, May 2, 2024

ابھی بھی پٹرول پر نو روپے اور ڈیزل پر اٹھائیس روپے سبسڈی ہے، شاہد خاقان عباسی

ابھی بھی پٹرول پر نو روپے اور ڈیزل پر اٹھائیس روپے سبسڈی ہے، شاہد خاقان عباسی
June 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما نون لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے ابھی بھی پٹرول پر نو روپے اور ڈیزل پر اٹھائیس روپے سبسڈی ہے۔

حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم نہ ہوئیں تو پٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھانی پڑے گی جس سے قرض بڑھ رہا ہے۔  وقت کے ساتھ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایڈجسٹ یا بڑھانا پڑیں گی۔ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دینگے۔

قبل ازیں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا معاشی صورتحال نے سیاست کو ثانوی حیثیت دے دی۔ سب کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہوں گے۔ سخت فیصلے ناگزیر ہیں، جس کی ذمہ داری تمام اتحادی لیں۔ حکومت کو مشکلات درپیش ہیں، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ حالات پر قابوں پایا جا سکے۔ جو اس ملک کے ساتھ ہوا وہ ایک دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتا۔