Thursday, May 2, 2024

اب عام انتخابات ہونگے، پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، پرویز الہٰی

اب عام انتخابات ہونگے، پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، پرویز الہٰی
January 17, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، اب عام انتخابات ہی ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

منگل کے روز وزیراعلیٰ پرویز الہی نے داتا دربار کے قریب پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ پلازہ کو داتا دربار مزار کے بیسمنٹ سے منسلک کیا جائے گا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہوئے، ابھی مشاورت جاری ہے۔ مزید کہا کہ مخالفین کو آگے بھی سرپرائز دیں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور راجہ بشارت نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا عام انتخابات جلد ہوں گے اور پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی، جب عمران خان نے کہا اسمبلی کی امانت انہیں واپس کردی۔

پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین کو اعتماد کے ووٹ کے دن ایسا سرپرائز ملا کہ ان کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی، مخالفین کو آئندہ بھی سرپرائز دیں گے۔