Monday, May 6, 2024

آزادیاں ختم، حکمرانوں نے آج لاہور کو مقبوضہ کشمیر بنا دیا، فواد چودھری

آزادیاں ختم، حکمرانوں نے آج لاہور کو مقبوضہ کشمیر بنا دیا، فواد چودھری
March 12, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے، پاکستان میں آزادیاں ختم ہو گئی ہیں،اس وقت لاہور بند ہے ، حکمرانوں نے آج لاہور کو مقبوضہ کشمیر بنا دیا۔

اتوار کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ہم اس وقت مشکل حالات میں گزر رہے ہیں،عوام کو چیف جسٹس سے توقعات ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ظل شاہ کے والدین کو دباؤ میں لایا گیا، ہم نے قانون سے باہر نہیں جانا، ہائیکورٹ سے فیصلہ لیں گے۔ انتظامیہ سے مطالبہ سٹرکوں کو کھولا جائے۔

پی ٹی آئی رہنماء ملیکہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ چاہتے ہیں لڑائی ہو اور الیکشن ملتوی ہو۔ ہم امن پسند جماعت ہیں، ہماری برداشت ختم ہو رہی ہے، ہم اپنے احتجاج کو آگے بڑھائیں گے۔