Saturday, April 20, 2024

آزادی صحافت کا معاملہ پاکستان کے تشخص کو متاثر کر رہا، امریکی وزیر خارجہ

آزادی صحافت کا معاملہ پاکستان کے تشخص کو متاثر کر رہا، امریکی وزیر خارجہ
May 4, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کہتے ہیں کہ آزادی صحافت کا معاملہ پاکستان کے تشخص کو متاثر کر رہا ہے۔

عالمی یوم صحافت کے موقع پر بلنکن نے کہا کہ میڈیا اور سول سوسائٹی پر پابندیوں کے حوالے سے آگاہ ہیں، میڈیا پر پابندیاں پاکستان کی ترقی کی صلاحیت کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں یہ طرز عمل آزادی اظہار کو مجروح کرتا نظر آتا ہے، آزاد متحرک میڈیا اور باخبرشہری قوم کے مستقبل کیلئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔