اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ آزادی مارچ دوہزار چودہ کےدھرنے کی طرح فلاپ سین ہے۔
وزیر اطلاعات نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ چھبیس نومبر تماشہ ختم ہونے کی تاریخ ہے، جھوٹی آزادی کے جھوٹ نے بے گناہوں کی جان لی، قومی مفادات سے کھیلا۔
مریم اورنگزیب مزید بولیں کہ عمران صاحب چھبیس نومبر کوراولپنڈی اور اسلام آباد نہیں بلکہ یو اے ای اور لندن کی عدالت کی ٹکٹیں کٹوائیں۔