Saturday, September 21, 2024

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ کیلئے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
December 8, 2022 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) - آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ کے لیے میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں پولگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، میر پور شہر میں لیگی امیدوار وں کا پلڑا بھاری ہے، مضافاتی پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی امیدوار، آزاد امیدوار بھی چند نشستوں پر آگے۔

پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی پیش آئے، کوٹلی جمال پور وارڈ 12 کے پولنگ اسٹیشن پر تصادم کے نتیجے میں سیاسی جماعت کا پولنگ ایجنٹ زخمی ہوگیا۔

کوٹلی پولیس اسٹیشن نمبر 138 پر انتظامات نامکمل ہیں، مرد اور خواتین ایک ہی پولنگ اسٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے پر مجبور رہے۔