Sunday, May 19, 2024

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا
December 4, 2022 ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) – آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا، پونچھ ڈویژن میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔ پاکستان تحریک انصاف 229نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے۔ آزاد امیدوار 199 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی ایک بار پھر بازی لے گئی۔ مظفرآباد ڈویژن کے بعد پونچھ ڈویژن میں بھی بلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق پونچھ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی 787 نشستوں میں سے 708 کے نتائج آگئے۔ پاکستان تحریک انصاف 229 نشستوں کے ساتھ پہلے، آزاد امیدوار 199 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن 129 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 104 نشستوں کے ساتھ چوتھے، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 28 نشستوں کے ساتھ پانچویں، جمعیت علمائے اسلام 4، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس 4، تحریک لبیک پاکستان 7 اور جماعت اسلامی نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔