Monday, May 13, 2024

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، فواد چودھری

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا، فواد چودھری
December 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے 31 سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے، تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا۔

سوموار کو ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ 31 سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے، وفاقی حکومت نے کیا نہیں کرلیا افسران لگائے، پیسہ ڈالا دباؤ ڈالا گیا، تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا۔

رہنماء تحریک انصاف فوادچودھری کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور زرداری کا بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ دونوں جماعتیں اس بوجھ میں دب چکی ہیں۔