Saturday, April 20, 2024

آزاد خالصتان تحریک، سکھ برادری نے مُودی سرکار کی بڑھتی ناانصافیوں کیخلاف ہتھیار اُٹھا لئے

آزاد خالصتان تحریک، سکھ برادری نے مُودی سرکار کی بڑھتی ناانصافیوں کیخلاف ہتھیار اُٹھا لئے
February 25, 2023 ویب ڈیسک

امرتسر (92 نیوز) - مودی سرکار میں سِکھوں کی آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی، سکھ برادری نے مُودی سرکار کی بڑھتی نا انصافیوں اور مظالم کے خلاف ہتھیار اُٹھا لئے۔

تنظیم وارث پنجاب دے نے مودی سرکار کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، بھارتی پنجاب میں خالصتان کے حامیوں نے اجنالہ پولیس سٹیشن پر قبضہ کر لیا۔ ہزاروں کی تعداد میں موجود بھارتی پولیس تماشا دیکھتی رہ گئی۔

ہندوستانی پولیس کے ساتھ تصادم میں سیکڑوں پولیس اہلکار اور تنظیم کے کارکنان زخمی ہو گئے۔ تنظیم وارث پنجاب دے کے حامیوں نے طوفان سنگھ کی گرفتاری کے خلاف اجنالہ پولیس سٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

خالصتان تحریک کے مشتعل کارکنوں اور پولیس کے درمیان دن بھر تھانہ میدان جنگ بنا رہا۔ اس دوران کئی افراد خمی ہوگئے، بھارتی پولیس تحریک کے کارکنوں کے سامنے مکمل طور پر بے بس دکھائی دی۔