Thursday, April 25, 2024

آزاد کشمیر کابینہ کا مالی وسائل پر کٹ لگنے کی صورت میں بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر کابینہ کا مالی وسائل پر کٹ لگنے کی صورت میں بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ
June 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی صدارت میں آئندہ بجٹ پر کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ پاکستان کی جانب سے کٹ لگنے کی صورت میں بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ، آزاد  کشمیر اور گلگت بلتستان کے بجٹ پر کٹ لگا رہی ہے جہاں پر پی ٹی آئی کی حکومتیں قائم ہیں۔ یہ خطہ تحریک آزادی کا بیس کیمپ اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے پیش نظر دفاعی اہمیت کا حامل ہے ، بجٹ پر کٹ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ کٹ لگا تو خطے پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم سردار تنویر الیاس نےکہا ہے کہ حکومت پاکستان کو خطے کی حساس نوعیت  اور بجٹ پر کٹ لگنے کی حساسیت سے آگاہ کریں گے۔ کشمیری پہلے بھی پاکستان کے لئے قربانیاں دیتے چلے آئے ہیں۔ اگر اب بھی پاکستان کو صرف ہماری قربانی ضرورت ہے تو سارا بجٹ ہی روک لیں۔

بجٹ کٹ  کے معاملے پر آواز اٹھائیں گے۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے لئے آزاد کشمیر کابینہ نے کمیٹی بھی قائم کر دی ۔