Sunday, April 28, 2024

آئینی طور پر پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، رانا ثناء اللہ

آئینی طور پر پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، رانا ثناء اللہ
December 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، انہوں نے کل اعتماد کا ووٹ نہیں لیا۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہو تو اس کی حیثیت نہیں رہتی۔ گورنر کی جانب سے پرویز الہٰی کو آج ڈی نوٹیفائی ہو جانا چاہیے۔

رانا ثناء نے کہا کہ کوئی سیاسی بحران نہیں، نئے وزیراعلی کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا، اگر ہنگامہ آرائی کی گئی تو پورا بندوبست ہے۔

وزیرِداخلہ کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب اپنی ذمہ داری نبھائیں، پنجاب میں امن وامان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ گزشتہ 7 ماہ سے اسلام آباد میں ہنگامہ برپاکرنے کی کوشش کی گئی۔

ایک سوال پر رانا ثناء اللہ بولے الیکشن سے فرار کی کوشش نہیں کی، الیکشن کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ نواز شریف انکے قائد ہیں انہوں نے جب بھی وطن واپس آنا ہوا اس کی تاریخ وہ خود دیں گے۔