Sunday, September 8, 2024

آئینی بحران پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کل تک ملتوی

آئینی بحران پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کل تک ملتوی
April 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئینی بحران پر سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت کل تک ملتوی ہو گئی۔

پیپلزپارٹی، نون لیگ اور سپریم کورٹ بار کے وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے۔ کل پی ٹی آئی کے وکلا دلائل کا آغاز کرینگے۔

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے کہ آئین کو رولنگ کے ذریعے غیر موثر نہیں بنایا جا سکتا۔ عدالت کا فوکس صرف ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ہے، کوشش ہے کل فیصلہ سنا دیں۔

ن لیگ کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا تحریک عدم اعتماد پیش ہو جائے تو اس پر ووٹنگ ضروری ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا آرٹیکل 95 میں صرف تحریک عدم اعتماد اور اس پر ووٹنگ کا ذکر ہے۔ سپریم کورٹ نے 31 مارچ کا ڈپٹی اسپیکر کا آرڈر طلب کر لیا۔