Thursday, April 25, 2024

آئین و قانون کے مطابق سارے معاملات طے پا گئے، وزیردفاع خواجہ آصف

آئین و قانون کے مطابق سارے معاملات طے پا گئے، وزیردفاع خواجہ آصف
November 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے آئین و قانون کے مطابق سارے معاملات طے پا گئے، دونوں سینئر ترین افسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُمید ہے صدر تقرریوں کو سیاسی نہیں بنائیں گے اور شام تک ہیجانی کیفیت ختم ہوجائے گی۔ بحیثیت سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سےمحفوظ رکھنا صدرمملکت کا فرض ہے۔

خواجہ آصف مزید بولے اب عمران خان کا امتحان ہے کہ وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں یا متنازعہ۔