Thursday, March 28, 2024

آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، قاسم سوری

آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، قاسم سوری
April 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے انہوں نے آئین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

قاسم سوری نے کہا عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ رولنگ دینا میرا اختیار تھا، میں نے رولنگ دے کر اپنے اختیار کا استعمال کیا۔ عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے ہم دفاع کریں گے۔ میرے خلاف تیسری بار عدم اعتماد آئی۔ دو بار واپس لے لی گئی اس بار مقابلہ کریں گے۔ تین سال اجلاس چلایا ہے اب بھی بہتر انداز میں چلائیں گے۔

ادھر اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا چکی ہے۔ اپوزیشن رہنما مرتضٰی جاوید عباسی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔ متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائی تھی۔

تحریک عدم اعتماد کے متن کے مطابق قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی، ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کو اس کے جمہوری حق سے محروم کیا، سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے متصادم قرار دے چکی ہے۔