Thursday, May 2, 2024

آئین بلڈوز کرکے کسی کو کرکٹ بورڈ پر مسلط کرنا زیادتی، رمیز راجہ

آئین بلڈوز کرکے کسی کو کرکٹ بورڈ پر مسلط کرنا زیادتی، رمیز راجہ
January 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آئین کو بلڈوز کرکے کسی کو کرکٹ بورڈ پر مسلط کرنا زیادتی ہے۔

منگل کے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ہم کرکٹ میں بیک ڈور سے آنا چاہتے ہیں، تسلسل کو نہیں مانتے، تسلسل کو توڑنے سے ایکسی لینسی نہیں آتی۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ جب تک طریقہ کار مضبوط نہیں ہوں گےکامیابی نہیں مل سکتی۔ غلط کو غلط نہیں کہیں گے تو اسی طرح اوپر نیچے جاتے رہیں گے۔ نوجوان خود پر اعتماد رکھیں اور منفی سوچ سے باہر نکلیں۔