Saturday, May 21, 2022

آئین اور قانون کو یرغمال بنانے کی بیماری وفاق سے چلی گئی، حمزہ شہباز

آئین اور قانون کو یرغمال بنانے کی بیماری وفاق سے چلی گئی، حمزہ شہباز
May 1, 2022 ویب ڈیسک

بہاولپور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے آئین اور قانون کو یرغمال بنانے کی بیماری وفاق سے چلی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عدالتیں وقت پر اپنا کردار ادا نہ کرتیں تو پاکستان بنانا ریپبلک بن جاتا۔ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے توشہ خانہ کی باری آنے پر جواب نہیں دے رہے۔ گورنر پنجاب نے ہائی کورٹ کے 3 فیصلے نظر انداز کیے۔ پرویز الٰہی کو کسی اور کے بجائے گلے اپنے آپ سے کرنے چاہیے۔ رات و رات ٹوٹ کر جڑنے والا کونسا بازو ہے۔ مسجد نبوی میں پی ٹی آئی کا فاشاٹ نظام فاش ہوا۔

حمزہ شہباز نے کہا لوگ نام منصب بھول جاتے ہیں، اچھے کام یاد رہتے ہیں۔ مخلوق کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں۔ ہم نے 74 ارب میں میٹرو چلائی جہاں میٹرو چلتی کم اور رکتی زیادہ ہے وہاں 150 ارب خرچ ہوا۔ بہاولپور میں فی الفور سپیڈو بس سروس چلانے کا اعلان کیا۔ بہاولپور صوبے کی قرارداد پاس کروائی تھی۔ نواز شریف نے کہا تھا کہ ہم بہاولپور صوبے کے حامی ہیں۔ ہم اج بھی اپنے وعدے پر قائم ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے شیخ رشید کی باتیں جواب دینے کے قابل نہیں۔ مسجد نبوی میں ہونے والے واقعے کا پہلا نوٹس سعودی حکومت نے لیا۔ جو پاکستان کی رسوائی کا سبب بنے قانون انکے خلاف اپنا راستہ لے گا۔ عثمان بزدار چپراسیوں کی طرح آئی جیز بدلتے رہے۔ شہباز شریف کے دور میں کینسر کے مریضوں کو بھی مفت ادویات ملتی تھیں۔ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کے خلاف مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔