Friday, April 26, 2024

آئین اور قانون کے اندر رہ کر کوئی لانگ مارچ کرتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، رانا تنویر

آئین اور قانون کے اندر رہ کر کوئی لانگ مارچ کرتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، رانا تنویر
May 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کے اندر رہ کر کوئی لانگ مارچ کرتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

92 نیوزسے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی وزراء کرپشن میں ملوث ہیں، کرپشن ثابت ہوئی تو ملوث افراد پکڑے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی سمیت کسی پارٹی سے پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات نہیں ہوئی۔

رانا تنویر حسین نے کہا روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر جس طرح کی حرکت ہوئی وہ قابل گرفت ہے، عوام اپنے طور پر مقدمات درج کروارہے ہیں، مزید کہا کہ شیخ رشیدڈبہ پیر کا پتر ہے چھوڑیں ان کی بات کیا کرنی ہے۔