Friday, April 26, 2024

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ کپتان مقرر

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ کپتان مقرر
January 24, 2023 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا۔ بابر اعظم مسلسل دوسری مرتبہ کپتان مقرر ہوئے۔

آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کے لیے کیلنڈر ائیر میں بلے بازی اور باؤلنگ سے متاثر کرنے والے 11 کھلاڑیوں کو انتخاب کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں پاکستان کے کپتان بابراعظم مسلسل دوسری مرتبہ ٹیم کے مقرر کیے گئے، وہ واحد پاکستان کرکٹر ہیں جو اس ٹیم کا حصہ ہیں۔

ٹیم پر نظر دوڑائی جائے تو بابر اعظم (کپتان)، ٹریوس ہیڈ (آسٹریلیا)، شائی ہوپ (ویسٹ انڈیز)، شریاس آئیر (بھارت)، ٹوم لیتھم (وکٹ کیپر) نیوزی لینڈ، سکندر رضا (زمبابوے)، مہدی حسن مرزا (بنگلہ دیش)، الزاری جوزف (ویسٹ انڈیز)، محمد سراج (بھارت)، ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ) اور ایڈم زمپا (آسٹریلیا) شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر کا بھی اعلان کردیا، انگلینڈ کے بین اسٹوکس کو ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ بابر اعظم، عثمان خواجہ، مارنوس لیبوشگن، کریگ براتھویٹ، جونی بیرسٹو، رشبھ پنت، پیٹ کمنز، ربادا، نیتھن لیون، جیمز اینڈرسن بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کپتان اور وکٹ کیپر کیلئے انگلینڈ کے جوز بٹلر کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کے محمد رضوان اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔