Saturday, September 21, 2024

آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط درجے سے بھی کمتر قرار دے دیا

آئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط درجے سے بھی کمتر قرار دے دیا
December 13, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - ٓئی سی سی نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط درجے سے بھی کمتر قرار دے دیا۔ پنڈی اسٹیڈیم کے دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہو گئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2 منفی پوائنٹس دے دئیے۔ اگر منفی پوائنٹس کی تعداد 5 ہو گئی تو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایک سال تک کسی بھی بین الااقوامی میچ کی میزبانی نہیں کر سکے گا۔ پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی وہیں بیٹنگ کے کئی ریکارڈ بھی ٹوٹے جہاں گیند بازوں کیلئے وکٹ میں بلکل بھی مدد نہیں تھی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی پچ کو ‘شرمناک’ قرار دیا تھا جبکہ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پچ کو سڑک قرار دیا تھا۔

آئی سی سی امپائر پائکرافٹ نے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا کہ پچ اوسط درجے سے کم تھی، جس میں بالرز کیلئے کوئی مدد نہیں تھی جس کی وجہ سے بلے بازوں نے بہت تیزی سے اسکور کیا اور دونوں اطراف نے زبردست مجموعے بنائے۔ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مسلسل دوسری بار ڈی میرٹ پواٹنس دٸیے گئے۔