دبئی (92 نیوز) - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ فائنل کے آن فیلڈ امپائرز رچرڈ النگورتھ اور رچرڈ کیٹلبرا ہوں گے۔ جوئیل ولسن فائنل میں تھرڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔