دبئی (92 نیوز) - آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا، میگا ایونٹ کی ٹکٹیں 25 اگست سے مرحلہ وار فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی۔
آئی سی سی نے ایونٹ ری شیڈول کرنے کے بعد اعلان کیا کہ 5 اکتوبر سے ہونیوالے ورلڈ کپ کی ٹکٹیں 25 اگست سے فروخت کی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں 25 اگست سے ان میچز کی ٹکٹیں فروخت کیلئے دستیاب ہوں گی جن میں بھارت کی ٹیم شریک نہیں ہے، بھارت کے میچز کی ٹکٹیں شہروں کے حساب سے 30 اگست سے 3 ستمبر تک فروخت کیلئے پیش ہوں گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈولڈ میچ کی ٹکٹیں 3 ستمبر سے فروخت ہوں گی تاہم 15 اگست سے شائقین ویب سائٹ سے ٹکٹیں خرید سکیں گے۔