Islamabad (92News) - انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان میں سکیورٹی انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی جس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اورسکیورٹی انتظامات پر بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیشی باؤلر حسن محمود نے بھارتی بیٹنگ لائن تباہ کردی
آئی سی سی نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کے لئے کئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو بھی تسلی بخش قرار دیا ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ٹیموں کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے۔ جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افرو ایشیا کرکٹ کپ: بابراعظم اور ویرات کوہلی ایک ٹیم میں؟
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یقین دہانی کروائی کہ تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے اور تمام ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہیں۔