Friday, April 19, 2024

آئی ایس پی آر نے 82ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا

آئی ایس پی آر نے 82ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا
March 17, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - آئی ایس پی آر نے 82ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔

نیا نغمہ شاد رہے پاکستان قومی عزم، اتحاد و یگانگت اور خوشحالی کی جانب سفر کا عکاس ہے۔ یہ نغمہ اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان۔ یہ نغمہ شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے۔

پاکستان کے معروف کمپوزر شجاع حیدر نے اس نغمے کو نہ صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دُھن بھی ترتیب دی ہے۔ یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس نغمے کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔