لاہور (92 نیوز) - آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سروسز اسپتال کا دورہ کیا، زمان پارک میں زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کی۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے جوانوں کے عزم و حوصلے اور فرض شناسی کیلئے جرات اور بہادری کو سراہا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ایس ایچ او تھانہ مصطفی ٹاؤن سمیت پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے چالیس کارکن گرفتار کئے، گھر سے سولہ رائفلیں، پٹرول بم اور غلیلیں بھی ملیں، وارنٹ کے باوجود اندر داخلے کی اجازت نہ ملنے پر گیٹ توڑا گیا۔