Sunday, May 5, 2024

آئی جی پنجاب کے معاملے پر وفاقی حکومت کی انتشاری سوچ ہے، فیاض الحسن چوہان

آئی جی پنجاب کے معاملے پر وفاقی حکومت کی انتشاری سوچ ہے، فیاض الحسن چوہان
November 9, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے آئی جی پنجاب کے معاملے پر وفاقی حکومت کی انتشاری سوچ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا صوبے کی حکومت اور آئی جی خود بھی کام کرنے کو تیار نہیں لیکن امپورٹڈ حکومت مسلسل سیاست کر رہی ہے۔ پنجاب کی کابینہ نے فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ 18 ترمیم کے بعد صوبہ تین نام دیتا ہے اور وفاق آئی جی کے لئیے نامزد کر کے بھیج دیتا ہے۔ وفاقی نکمی نکھٹوں حکومت تقرار کر رہے ہیں کہ فیصل شاہکار آئی جی پنجاب رہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جو نام دیے ہیں وفاق اس پر عملدرآمد کرے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا اس احتجاج کا مقصد پاکستان کو حقیقی آزادی دلانا چاہتے ہیں۔ عمران لیڈر ہے لندن بھاگ جانے والے گیڈر نہیں۔ قوم کی سوچ و فکر کے لئیے عمران خان کیلئے ہر طرح کی قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔