لاہور (92 نیوز) - آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے وزیر آباد میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گجرات سے رپوٹ طلب کرلی۔ ڈی پی او کو فوری طورپر پر موقع پر پہنچ کر انکوائری کی ہدایت کردی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔