لاہور (92 نیوز) - آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے فیصل شاہکار نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط بھی لکھ دیا، اُنہوں نے خط کے متن میں لکھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر پنجاب میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ فیصل شاہکار نے درخواست کی کہ ان کی خدمات پنجاب سے لے کر وفاق کے سپرد کی جائیں۔
ادھر چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی رخصت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل 6 دسمبر تک چیف سیکرٹری کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔