آئی جی اسلام آباد کا عمران خان کی آج گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز

اسلام آباد (92 نیوز) - آئی جی اسلام آباد عمران خان کی آج گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے پر صحافی کو ٹال گئے۔
صحافی نے آئی جی اسلام آباد سے سوال کیا کہ کیا عمران خان کی آج گرفتاری کے امکانات ہیں؟
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے جواب دینے سے گریز کیا، کہا امکانات پر بات نہیں کرسکتا، عدالتی حکم پر عمل کریں گے، پولیس کا مقصد پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنا نہیں، سہولت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی پولیس مشتعل کارکنان سے نمٹنے کو تیار ہے، پینٹ بال سے نشاندہی کرنے کا پلان ہے، پینٹ بال سے ہٹ ہونے کے بعد کارکنوں کی گرفتاری ممکن بنائی جائے گی۔