Thursday, March 28, 2024

آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد، مزید پانچ سالہ نئی ٹیکس پالیسیاں سامنے لانے کا فیصلہ

آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد، مزید پانچ سالہ نئی ٹیکس پالیسیاں سامنے لانے کا فیصلہ
August 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے مزید پانچ سالہ نئی ٹیکس پالیسیاں سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمد کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک پہلی قسط دوہزاربائیس تئیس میں پانچ سو ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق دوسری قسط دو ہزار چوبیس پچیس میں مزید پانچ سو ملین ڈالرملیں گے۔

ملکی معیشت کے تمام متعلقہ شعبوں میں کاربن پرائسنگ ٹیکس لگایا جائے گا، اس اقدام کو نیشنل ٹیکس پالیسی کا حصہ بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا، ہر سیکٹر میں ٹیکس گیپ رپورٹ تیار کی جائے گی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ پانچ سال کے وفاقی بجٹ میں مرحلہ وار ٹیکسوں کا بوجھ ہر سیکٹر پر منتقل کیا جائے گا، ٹیکس چوری کے راستے بند کرنے اور ملی بھگت سے ٹیکسوں سے ٹیکس بچانے کا خاتمہ کیا جائے گا، ان لینڈ ریونیو کوڈ بل اسی ماہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ٹیکس وصولی کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور ٹیکسوں کا دائرہ کار ہر قابل ٹیکس آمدن تک بڑھانے کا روڈ میپ تیار کرلیا گیا،ذرائع آیف بی آرکے مطابق جی 20 کی طرز پر کراس بارڈر ٹرانزیکشن ٹیکس کا نیا نظام بھی لاگو کیا جائے گا، ٹیکسوں کی رضاکارانہ ادائیگی یقینی بنانے کے لئے بنیادی ٹیکس شرائط تبدیل کی جائیں گی، ٹیکس چوری کے مرتکب سیکٹرز میں الیکٹرانک مانیٹرنگ کا نظام نصب کروایا جائے گا۔