اسلام آباد (92 نیوز) – اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے ہائی پریمیم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، ہائی پریمیم پر لیوی کی شرح بڑھا دی گئی۔
اقصادی رابطہ کمیٹی نے 16 نومبر سے ہائی اوکٹین پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنے کی منظوری دیدی، اس سے پہلے ہائی اوکٹین پر 30 روپے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی عائد تھی۔
دوسری طرف بجلی بلوں کی وصولی میں ناکامی سے گردشی قرضہ 350 ارب روپے مزید بڑھ گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یہ تاریخی اضافہ 4 ماہ کی قلیل مدت میں ہوا، جون کے آخر میں گردشی قرضہ 2 ہزار 250 ارب روپے تھا، جبکہ اکتوبر میں یہ قرضہ 2600 ارب تک جا پہنچا۔