Sunday, May 19, 2024

آئی ایم ایف سے مذاکرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی پرواز بھی تھم گئی

آئی ایم ایف سے مذاکرات، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی پرواز بھی تھم گئی
January 31, 2023 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست کا تیزی کا رحجان دیکھا گیا، 801 پوائنٹس اضافہ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، انٹربینک میں ڈالر کی پرواز کو بھی بریک لگ گئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل آخر کار چھٹ ہی گئےکاروباری ہفتے دوسرے زبردست تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔ منگل کے روز تیزی کے باعث ہنڈریڈانڈیکس میں 801 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40 ہزارکی نفسیاتی ایک بار پھر بحال ہوگئی اور دن کا اختتام 40673 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 2 اعشاریہ 1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا، آج دن بھر مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا، 94 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 216 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادھر انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی بلند پرواز نیچے آنے لگی ۔ ڈالر 1 روپے 74 پیسے سستا ہوکر 267 روپے 89 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر ڈالر 4 روپے سے زائد تک سستا ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بدستور مہنگا ہوگیا اور 1روپے50پیسے مہنگا ہوکر 276 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 9 ہزار روپے فی تولہ کم ہو گئی۔ فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 سو روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 7716 روپے کمی سے 172754 روپے کا ہوگیا۔ عالمی منڈی میں سونا 22 ڈالر کمی سے 1902 ڈالر فی اونس ہوگیا۔