Thursday, April 25, 2024

آئی ایم ایف سے معاملات طے پاچکے، ابھی اور مشکل آنی ہے، شہباز شریف

آئی ایم ایف سے معاملات طے پاچکے، ابھی اور مشکل آنی ہے، شہباز شریف
June 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں آئی ایم ایف سے معاملات طے پاچکے ہیں، ابھی اور مشکل آنی ہے۔

جمعرات کو ن لیگی سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزررہا ہے، ابھی اور مشکلات آنی ہیں، امیر اور صاحب حیثیت افراد کو قوم کے لیے قربانی دینی ہو گی۔

وزیراعظم شہبازشریف کہتے ہیں سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے اس کی دھجیاں بکھیریں، اُن کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومت نے چین سمیت دیگر دوست ممالک کو ناراض کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے تمام شرائط طے پا گئی ہیں، اگر مزید کوئی نئی شرط نہ آئی تو معاہدہ جلد ہوجائے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس قوم کی حالت بہتر کرنے کے لیے اہم اقدامات کرنے ہوں گے۔ خدا اسی قوم کی حالت بدلتا ہے جو اپنی حالت بدلنے کے اٹھ کھڑی ہو۔