Saturday, May 4, 2024

آئی ایم ایف پروگرام لینے پر مہنگائی مزید بڑھے گی، حماد اظہر

آئی ایم ایف پروگرام لینے پر مہنگائی مزید بڑھے گی، حماد اظہر
January 8, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام لینے پر مہنگائی مزید بڑھے گی۔ معاشی حالات اچھے نہیں، عالمی مالیاتی ادارہ مزید سخت شرائط عائد کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں رہنماء تحریک انصاف حماد اظہر نے بتایا کہ معیشت کی تباہی ہو رہی ہے اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ جہاں ملک کھڑا ہے پچھتر سال میں ایسا نہ ہوا۔ کورونا وباء کے دور میں بھی ایسی مہنگائی نہ ہوئی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے رابطے کی خبر جاری کی گئی۔

انہوں نے کہا وزیر خزانہ نے ضد لگائی تھی کہ ڈالر ایک سو نوے پر لانا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ چالیس فیصد زیادہ ہے۔ خام مال کی ایل سیز نہیں کھل رہی۔ چالیس فیصد انڈیسڑی بند ہو گئی۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی روٹی اور سستے آٹے کے لئے لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ تیس سے چالیس فیصد صنعتیں بند ہو چکیں، جون سے پہلے ملک میں نئی حکومت کا وجود میں آنا ضروری ہے۔