Wednesday, April 24, 2024

آئی ایم ایف نے حکومت سے مزید شرائط منوا لیں، لیٹر آف انٹینٹ میں مزید اقدامات لکھوا لئے

آئی ایم ایف نے حکومت سے مزید شرائط منوا لیں، لیٹر آف انٹینٹ میں مزید اقدامات لکھوا لئے
August 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئی ایم ایف نے حکومت سے مزید شرائط منوا لیں۔ ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق لیٹر آف انٹینٹ میں مزید اقدامات لکھوا لئے۔

نئے شرائط کے مطابق آئی ایم ایف کی منظوری کے بغیر کوئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جائے گی۔ حکومت کیلئے لازم ہو گا کہ ٹیکسوں کی شرحوں میں ردو بدل کے پلان کی وضاحت دے۔ ٹیکس نظام کو لچکدار رکھ کر خسارے پورا کرنے ہوں گے۔ آئی ایم ایف سے پاکستان کو ملنے والے 38 ارب ڈالر کے ذخائر کو پہلے سے طے شدہ مدت میں استعمال کرنا ہو گا۔

آئی ایم ایف نے شرط رکھی ہے کہ کوئی ٹیکس ایمنیسٹی پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نہیں دی جائے گی۔