Tuesday, April 23, 2024

آئی ایم ایف نے دنیا بھر کی معیشتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

آئی ایم ایف نے دنیا بھر کی معیشتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
July 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - آئی ایم ایف نے دنیا بھر کی معیشتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دی۔

عالمی پیداوار کی گروتھ 4.4 فیصد سے کم ہو کر رواں سال 1.7 فیصد ہو جائے گی۔  بڑی معیشتوں کو بحران کا سامنا، ترقی یافتہ ممالک کی پیداواری گروتھ 4.7 سے کم ہوکر 1.3 فیصد ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق روس کی گروتھ 4.8 فیصد سے منفی 13.9 فیصد ہوجائے گی۔ پاکستان جیسی ابھرتی معیشتوں کے گروپ کی گروتھ 4.3 فیصد سے 2 فیصد ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق صرف چین اور بھارت کی پیداواری گروتھ بہتر ہونے کا تخمینہ ہے۔ چین کی پیداواری گروتھ 3.5 فیصد سے 4.1 فیصد ہو جائے گی، بھارت کی پیداواری گروتھ 3.9 فیصد سے 4.1 فیصد ہوجائے گی۔

ورلڈ اکنامک آئوٹ لک کے مطابق امریکہ کی پیداواری گروتھ 5.5 فیصد سے کم ہوکر 1 فیصد، یورو ایریا کی پیداواری گروتھ 4.7 فیصد سے صفر اعشاریہ 7 فیصد ہوجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی کی پیداواری گروتھ 1.8 فیصد سے 0.5 فیصد، فرانس کی پیداواری گروتھ 4.9 فیصد سے 0.4 فیصد اور آسیان ممالک کی گروتھ 3.9 فیصد سے 1.8 فیصد رہ جائے گی۔