Friday, April 26, 2024

آئی ایم ایف معاہدے میں کچھ حد تک نرمی کرائی ہے، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف معاہدے میں کچھ حد تک نرمی کرائی ہے، مفتاح اسماعیل
September 23, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے آئی ایم ایف معاہدے میں کچھ حد تک نرمی کرائی ہے۔

نیویارک میں غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے  ہوئے مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے قرض معاہدے کی شرائط میں کچھ نرمی دیکھائی ہے ۔ امریکا کی طرف  سے  سیلاب متاثرین  کے لئے 55 ملین ڈالر کی چیزیں مل چکی ہیں  جبکہ چین  نے 60ملین  ڈالرکا سامان بھیجا  ہے ۔ برطانیہ ،فرانس، ترکی ، جرمنی اور آسٹریا اور دیگر ممالک نے بھی  سامان بھجوایا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا  کہ رانس  کے صدر نے پاکستان کےلئے انٹرنیشنل  ڈونر کانفرنس اسپانسر کرنے کا کہا ہے ۔ انٹر نیشنل  ڈونر کانفرنس  اقوام  متحدہ کے  تعاون  سے  ہو گی  اور اس  میں  ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف  کے نمائندے  بھی شامل ہونگے ۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے تجارت  کا مثبت  جواب نہیں دیا ، اب مزید بات نہیں ہو گی ۔ سیلاب  کے بعد  پاکستان  کے حالات بدل چکے ہیں۔  دنیا  جانتی  ہےپاکستان میں  سیلاب کے ذمہ دارترقی یافتہ ممالک ہیں  گندم  اور کاٹن  باہر سے منگوانا پڑے گی  جس  سے کرنٹ اکاؤنٹ  خسارہ بڑھے گا۔