آئی ایم ایف معاہدے کے بعد مہنگائی بڑھے گی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد مہنگائی بڑھے گی، عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ آخری مراحل میں ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں نیوز کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط پوری کردی ہیں، آئی ایم ایف شرائط کے تحت بعض اشیاء پر سبسڈیز ختم کی جارہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ منی بجٹ میں بڑی کمپنیوں پر ٹیکس لگائے گئے ہیں، منی بجٹ میں کوشش کی گئی عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔ زیادہ تر ٹیکس پُرتعیش اشیاء پر لگا گائے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کو آگے لے کر جانا ہے، ہمیشہ ملک کیلئے غریب اور متوسط طبقے نے قر بانی دی۔ اشرفیہ نے ملک کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافہ کررہے ہیں، سیاسی حکومتیں اور ادارے مل کر اجتماعی کوشش کریں تو ملک کو اس بحران سے نکال سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا سر کاری افسران کے پاس موجود سکیور ٹی گاڑیاں واپس لی جائیں گی، وزراء لگژری گاڑیاں واپس اور اکانومی کلاس میں سفر کریں۔ تمام وزراء پانی، گیس اور بجلی کے بل اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ سفری اور قیام کے کے اخراجات کم کرنے کیلئے ’’زوم میٹنگ ‘‘ کو فروغ دیا جائے گا۔ انگریز دور کی تمام بڑے سر کاری رہا ئش گاہیں بیچ کر کھربوں روپیہ قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گا۔ کم توانائی سے چلنے والے برقی آلات کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ سر کاری ملازمیں کو ایک سے زائد پلاٹ آلاٹ نہیں کیا جائے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ فلاحی اقدامات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، توشہ خانہ کا 80 ہزار کا تحفہ آپ اپنے پاس رکھ سکیں گے، زائد رقم کا تحفہ توشہ خانہ سے جاری نہیں ہوگا۔ موجودہ پالیسیوں سے صرف وفاق کو 200 ارب کی بچت ہوگی۔