Wednesday, December 6, 2023

آئی ایم ایف کی شرط پر پاور سیکٹر میں سبسڈیز میں کمی کی تیاریاں

آئی ایم ایف کی شرط پر پاور سیکٹر میں سبسڈیز میں کمی کی تیاریاں
January 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) آئی ایم ایف کی شرط پر پاور سیکٹر میں سبسڈیز میں کمی کی تیاریاں کی جانے لگیں۔

پاور سیکٹر میں سبسڈی کیلئے از سر نو تعین کے دوسرے مرحلے کا پلان تیار کرلیا گیا، اس حوالے سے پاور ڈویژن نے گائیڈ لائنز نیپرا میں جمع کرادیں جس کی درخواست پر سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔

تجویز دی گئی ہے کہ 301 سے 700 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالوں کو غیر مستحق گھریلو صارفین میں شامل کیا جائے۔ پاور ڈویژن کا سابقہ سلیب کا فائدہ ختم کرنے، نیٹ اور کراس سسبڈی کو کم کرنے کی تجویز دی گئی۔

زرعی ٹیوب ویلز کو دو الگ الگ کٹیگریز میں تقسیم کرنے کی تجویزدی گئی۔ بلوچستان کے ٹیوب ویلز کیلئے سسبڈی میں کمی جبکہ سولر ٹیوب ویلز کیلئے سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

دیگر زرعی ٹیوب ویلز کے سسٹم میں جدت لانے کی تجویز بھی دی گئی۔ اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں سبسڈی کا از سر نو تعین کرنا ہے۔