Friday, March 29, 2024

آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں اور کوئی چارہ بھی نہیں، خواجہ آصف

آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں اور کوئی چارہ بھی نہیں، خواجہ آصف
January 29, 2023 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) - وزیرِدفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے آئی ایم ایف کی شرائط بہت سخت ہیں اور کوئی چارہ بھی نہیں۔

اتوار کے روز سیالکوٹ میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصیبت میں عام آدمی کا استحصال کرنے والوں کے کاروبار بند کردینے چاہئے۔

وفاقی وزیر نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلا دیئے، کہا عمران خان خون خرابے کی سیاست چاہتے ہیں، مقصد ہی ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔ امریکا سے شروع ہونے والا الزام محسن نقوی پر آکر ٹھہر گیا۔ انہوں نے پینترا بدل کر آصف زرداری پر الزام لگایا، الزامات سے پیپلزپارٹی قیادت کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جھوٹے الزامات پر پی ڈی ایم قائدین گرفتار ہوسکتے ہیں تو سچے ثبوتوں پر عمران خان کی گرفتاری ممکن ہے۔ فیملیز کو دھمکیاں دیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا، شوقیہ گرفتاری نہیں ہوگی باقاعدہ قانون کا ہاتھ پڑے گا۔ وقت ایک جیسا نہیں رہتا، اقتدار سدا رہنے والا نہیں۔ فواد چودھری کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی۔